بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ، مسلمانوں کے بعد مسیحی برادری پر بھی زمین تنگ

دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ، مسلمانوں کے بعد مسیحی برادری کیخلاف بھی زمین تنگ کی جانے لگی۔

بھارت میں کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں اور شاپنگ مالز میں توڑ پھوڑ کی گئی، رائے پور، آسام، مدھیہ پردیش میں مذہبی تقریبات پر حملے کئے گئے۔

دہلی میں کرسمس کے موقع پر مسیحیوں کے خلاف تشدد کے واقعات پیش آئے، لالٹین نگر میں سانتا کی ٹوپیاں پہنے خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا۔

بھارتی علاقے رائے پور میں کرسمس کی تقریب کے دوران توڑ پھوڑ کی گئی، انتہا پسندوں نے شاپنگ مال میں کرسمس کی سجاوٹ کو بھی نہ چھوڑا۔

آسام میں بجرنگ دل کے انتہا پسندوں نے کرسمس کی سجاوٹ کو آگ لگا دی، مدھیہ پردیش میں بھی گرجا گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی۔

انتہا پسند ہندوؤں نے مسیحی برادری کی مختلف دعائیہ تقاریب میں گھس کر فساد کیا، انتہا پسند نعرے لگائے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں