اسرائیلی کا لبنان میں ایرانی قدس فورس کے سینئر اہلکار کو شہید کرنے کا دعویٰ

بیروت: (دنیا نیوز) قابض اسرائیلی فوج نے لبنان میں ایرانی قدس فورس کے سینئر اہلکار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق لبنان میں اسرائیل کی کارروائی صیہونی فوج اور شِن بیٹ کی مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کے تحت عمل میں آئی، اسرائیلی فوج کے مطابق شہید ہونے والے قدس فورس کے اہلکارکا نام حسین محمود مرشاد الجوہری ہے۔

اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہے کہ الجوہری اسرائیل اور صیہونی سکیورٹی فورسز کے خلاف سرگرم تھے، وہ شام اور لبنان میں اسرائیل مخالف کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ الجوہری ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے آپریشنز یونٹ کا اہم رکن تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں