زیلنسکی کی امریکا سے روس پر دباؤ جاری رکھنے کی اپیل
کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے روس پر دباؤ جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔
اپنے بیان میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ امریکی نمائندوں اور جیر ڈکشنر کے ساتھ مثبت ملاقات ہوئی ہے، مذاکرات میں امن معاہدے سے متعلق کئی مفید تجاویز پر بات چیت کی گئی، یوکرین کی جانب سے مزید تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
انہوں کا مزید کہنا تھا کہ امن معاہدے سے متعلق مسودے کی دستاویزات تیار ہیں، جنگ کو طول دینے کے سخت نتائج سامنے آسکتے ہیں۔