ملکی ترقی میں جو رکاوٹ ڈالے گا وہ اڈیالہ جیل جائے گا: گورنر سندھ
کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جو ترقی میں رکاوٹ ڈالے گا وہ اڈیالہ جائے گا، معرکہ حق کے بعد معرکہ معیشت بھی جیتیں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایجنڈے نے پاکستان کی تمام ترقی کو روکے رکھا تھا، خطے میں پاکستان کو عزت ملنے کا کریڈٹ فیلڈ مارشل کو جاتا ہے، دنیا بھر کے میگزین فیلڈ مارشل کی تعریف کر رہے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ نریندر مودی کو ٹرمپ سے تعلقات اور طاقت کا بڑا گھمنڈ تھا، آج امریکی صدر کہہ رہا ہے پاکستان ونر اور بھارت لوزر ہے، بھارت اور پی ٹی آئی کی پالیسی ایک ہے، جو کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بنے گا وہ لوزر ہی کہلائے گا۔