اٹلی میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھ فار جسٹس تنظیم کا احتجاجی مظاہرہ

میلان: (دنیا نیوز) اٹلی کے شہر میلان میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھ فار جسٹس تنظیم کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے بنگلہ دیش طلبہ تحریک کے رہنما عثمان ہادی اور ہردیپ سنگ نجر کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یورپی یونین اور عالمی برادری واقعات کا نوٹس لے اور آزاد تحقیقات کروائے، مظاہرین نے خالصتان کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

گزشتہ روز بھی سکھ کمیونٹی نے عثمان ہادی کے قتل پر امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج ریکارڈ کروایا تھا، اور کہا تھا کہ عثمان ہادی کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، مظاہرین نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے بنگلادیش میں اقلیتوں کے تحفظ پر زور دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں