امریکا نے شمال مغربی نائجیریا میں داعش کیخلاف مہلک حملہ کیا ہے، ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے شمال مغربی نائجیریا میں داعش کے دہشتگردوں کے خلاف طاقتور اور مہلک حملہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے محکمہ جنگ نے شمال مغربی نائجیریا میں داعش کے دہشتگردوں کے خلاف متعدد انتہائی درست اور کامیاب حملے کیے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ داعش اس علاقے میں مسیحیوں کو نشانہ بنا رہی تھی، داعش مسیحیوں کو بے رحمی سے قتل کر رہی تھی، یہ ایک ایسا عمل ہے جو صدیوں میں نہیں دیکھا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں