ڈاکٹر وردا قتل کیس: گرفتار ملزم عادل نے اقبال جرم کر لیا

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر وردا اغوا اور قتل کیس میں گرفتار ملزم عادل نے اقبال جرم کر لیا۔

ملزم کے بیان کے مطابق قتل کی پلاننگ شازمان کالونی کے گھر میں ہوئی، جس دن ڈاکٹر وردا قتل ہوئی ملزم شمریز نے گڑھا کھودنے کی ہدایت دی، ملزم عادل نے فیصل نامی شخص کے ساتھ مل کر گڑھا کھودا اور لاش دبائی۔

واضح رہے کہ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم کی نشاندہی پر ڈاکٹر وردا کا موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ، گاڑی کا کارڈ اور پاسپورٹ سائز تصویر برآمد کر لی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں