شہر قائد میں نامعلوم گاڑی تلے کچلے جانے سے بچہ جاں بحق ہوگیا
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا، ٹاورجی آلاناچوک میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بچے کی شناخت12 سالہ لقمان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ بچہ نیٹی جیٹی کا رہائشی تھا، بچے کو کچلنے والی گاڑی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور اس کے ڈرائیور کو جلد پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔