ٹوبہ ٹیک سنگھ : مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک ، ساتھی فرار

ٹوبہ ٹیک سنگھ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک اور ساتھی فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ رجانہ کی حدود میں چوری کی اطلاع پر ٹیم نے بروقت کارروائی کی تو ملزمان نے گھر میں چھپ کر پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس ٹیم نے جوابی فائرنگ کی ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جس کی شناخت الیاس سکنہ فیصل آباد کے نام سے ہوئی، ملزم 20 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا جب کہ اُس کا ساتھی بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔

دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کی لاش رورل ہیلتھ سینٹر رجانہ منتقل کر دی گئی جب کہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں