کورنگی میں بچے کی ہلاکت: متحدہ نے پی پی، جماعت اسلامی کے نمائندوں کو آڑے ہاتھوں لیا

کراچی :(دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے کورنگی مہران ٹاؤن میں کھلے مین ہول میں بچے کی ہلاکت پر شدید اظہارِ مذمت کیا۔

متحدہ پاکستان کا کہنا تھا کہ معصوم بچے کی جان جانا میئر کراچی اور شہری انتظامیہ کی سنگین غفلت کا نتیجہ ہے، شہر قائدِ میں کھلے مین ہولز شہریوں کے لیے موت کے کنویں بن چکے ہیں۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن ناظمین اور متعلقہ بلدیاتی ذمہ دار اداروں کا فوری محاسبہ اور سخت کارروائی کی جائے، نیپا چورنگی کے واقعے کے بعد آج اس واقعے کا دہرایا جانا پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کی ناکامی ہے۔

ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ کھلے مین ہولز فوری بند نہ کیے گئے تو ایسے سانحات بڑھتے رہیں گے، شہری سہولیات کی بدترین صورتحال سندھ حکومت کی ناکامی ہے، متاثرہ خاندان کو فوری مالی معاونت فراہم کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں