ملک پر چڑھائی کی باتیں کرنے سے پی ٹی آئی کا نقصان ہوگا، گورنر پنجاب

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک پر چڑھائی کی باتیں کرنے سے پی ٹی آئی کا نقصان ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی و گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کی ضرورت ہے، ہم سب نے متحد ہو کر ملک کو آگے لے کر جانا ہے، یہ ہم سب کا ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کی خدمات حاصل کی جائیں، وہ گرینڈ ڈائیلاگ کر سکتے ہیں، صدر زرداری سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں، مسائل کا حل آصف علی زرداری کے پاس ہیں، ڈائیلاگ ہی بہترین حل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں