وزیراعلیٰ سندھ کو تھرکول منصوبے کی پیشرفت رپورٹ پیش
کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کو تھرکول منصوبے کی پیشرفت رپورٹ پیش کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منصوبے پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم پراجیکٹ ہے، پراجیکٹ کا مقصد کوئلے کی مؤثر نقل و حمل سے پاکستان میں توانائی کی حفاظت کو تقویت دینا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے بن قاسم پورٹ تک 9 کلو میٹر ٹریک کی توسیع سے بندرگاہ تک کوئلے کی رسائی آسان ہوگی، ریلوے لائن کے قیام سے تھر کے کوئلے کی کانوں کو قومی ریلوے نیٹ ورک اور پورٹ قاسم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ بنا کسی رکاوٹ کوئلے کی نقل و حمل ممکن ہو جائے گی، منصوبے پر سندھ اور وفاقی حکومت 50، 50 فیصد فنڈز فراہم کریں گے، منصوبہ 90 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔