ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار، یخ بستہ ہواؤں کا راج

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر کے ساتھ ساتھ یخ بستہ ہواؤں نے موسم کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں کڑاکے کی سردی پڑنے لگی جہاں پارہ نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے چلا گیا۔

لہہ میں پارہ منفی 14، سکردو میں منفی 13 رہا، استور، گوپس منفی 10، ہنزہ، گلگت منفی 8، جبکہ قلات، بگروٹ میں منفی 6 اور دیر میں منفی 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ریکارڈ کیا گیا، پشاور اور مری میں 1، لاہور میں 3، کراچی میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق 16 جنوری تک پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں