میر پور: مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
میرپور:(دنیا نیوز) آزادکشمیر کے علاقے میر پور میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کے مطابق مرنے والوں میں دو سگے بھائی غالب ، خرم اور ایک اُن کا تایا زاد عرفان شامل ہے جب کہ واقعہ ایک شخص زخمی ہوا ہے جیسے تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔
دوسری جانب ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ خرم چند روز قبل ساؤتھ افریقہ سے پاکستان آیا تھا، تینوں مرنے والے افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی گئیں۔
دوسری جانب فائرنگ کرنے والے شخص اشتیاق کو گرفتار کر لیا گیا جس سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔