لاہور میں بسنت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم فعال

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں بسنت کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم فعال کر دیا گیا، 16 الائیڈ محکموں کے فوکل پرسن تعینات کئے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کنٹرول روم کے ذریعے غیر قانونی 980 پتنگیں اور 51 ڈور پنے پکڑے گئے، مینوفیکچررز، ٹریڈرز اور سیلرز کے خلاف 5 ایف آئی آر درج کروائی گئیں، 6 ٹریڈرز، سیلرز کو حوالہ پولیس کیا گیا۔

انچارج ضلعی انتظامیہ کنٹرول روم محمد سلیمان نے کہا کہ لاہوریئے بسنت منائیں ہم ان کے لئے ڈیوٹی دیں گے، جو واقعات رونما ہو رہے ہیں معمولی نوعیت کے ہیں، جنکو فوری نمٹا دیا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں