صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کا 774واں عرس سیہون شریف میں شروع ہو گیا
کراچی: (دنیا نیوز) عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ 774واں عرس سیہون شریف میں شروع ہو گیا۔
ملک بھر سے لاکھوں زائرین عرس مبارک میں شرکت کیلئے سیہون شریف پہنچا شروع ہو گئے، سیہون کی فضاؤں میں دمادم مست قلندر کی صدائیں گونجنے لگیں۔
زائرین مخصوص انداز میں دھمالیں ڈال کر صوفی بزرگ کو ہدیہ عقیدت پیش کرنے میں پیش پیش ہیں، اس موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔