گجرات: 3 سالہ بچی کھیلتے ہوئے کھلے گٹر میں گر گئی

گجرات: (دنیا نیوز) سرائے عالمگیر میں 3 سالہ بچی کھیلتے ہوئے کھلے گٹر میں گر گئی۔

گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر میں تین سالہ بچی کھیل رہی تھی کہ کھلے گٹر میں گر گئی، اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو گٹر سے نکال کر ہسپتال پہنچایا۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ بچی زیر تعمیر مکان کے کھلے گٹر میں گری تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں