ہمیں فارم 47 کا طعنہ دینے والوں کو دعوت دیتا ہوں وہ عدالت جائیں: شافیع حسین

گجرات: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کا کہنا ہے کہ ہمیں فارم 47کا طعنہ دینے والوں کو دعوت دیتا ہوں وہ عدالت جائیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے مخالفین جعل سازی نہ کرتے تو میرے ووٹ پچاس ہزار سے کہیں زیادہ نکلتے، چار سال حکومت کرنے والوں نے گجرات کیلئے کچھ نہیں کیا۔

شافع حسین نے کہاکہ گجرات میں پہلی بار کرپشن سے پاک ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، پچیس سالہ پرانے سیوریج سسٹم کو نیا بنایا جا رہا ہے، عید کے بعد گجرات میں گرین بس چلتی نظر آئے گی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سروس موڑ اوور ہیڈ برج ڈیرھ سے دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا، ٹریفک سگنلز کیلئے اڑھائی کروڑ کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں