پنجاب اسمبلی کے 41 ویں اجلاس کی دوسری نشست کا ایجنڈا جاری

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے 41 ویں اجلاس کی دوسری نشست کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل صبح 11 بجے شروع ہوگا، اجلاس کا آغاز تلاوت، نعت اور قومی ترانے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مثالی گاؤں منصوبے کے دوسرے مرحلے کی منظوری

اجلاس میں محکمہ ماحولیاتی تحفظ پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا، اجلاس میں ارکان اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے۔

اجلاس میں 4 تحریک التواء کار زیر بحث آئیں گی، پوسٹ بجٹ پر عام بحث کا آغاز ہوگا، اجلاس میں ارکان اسمبلی فوری عوامی اہمیت کے مسائل بر بات کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں