محمود اچکزئی کا کل سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پُرامن احتجاجی دھرنے کا اعلان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے جمعہ کے روز سے پُر امن احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کل سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پر امن احتجاجی دھرنا شروع ہوگا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارے مطالبات ہم کل دھرنے میں رکھیں گے اور مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ مطالبات تسلیم کرنے میں خدانخواستہ کچھ غلط ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔