سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور: (دنیا نیوز) سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ لارنس روڈ پر ادا کر دی گئی۔

زعیم قادری کی نماز جنازہ میں صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور خواجہ سعد رفیق تعزیت کیلئے زعیم قادری کے گھر بھی گئے۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر بلال یاسین اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری بھی مرحوم کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا جبکہ گورنر پنجاب نے بھی زعیم قادری کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں