ویمن ٹی 20 سیریز: پاکستانی ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا
بینونی: (دنیا نیوز) ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بارش کے باعث میچ 14، 14 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا، پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 14 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 20 اور عائشہ ظفر 13 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 13, 2026
جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ ویمن نے مطلوبہ ہدف 4 گیندیں قبل ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقہ ویمن کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔