سانحہ گل پلازہ: فائر سیفٹی عمارت کی منظوری اور تکمیل کے عمل کا لازمی حصہ بن گئی

کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ گل پلازہ کے بعد فائر سیفٹی عمارت کی منظوری اور تکمیل کے عمل کا لازمی حصہ بن گئی۔

فائر سیفٹی اور بلڈنگ کمپلائنس مضبوط بنانے کیلئے ترامیم کر دی گئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ترامیم کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز کے تحت نافذ العمل ہو چکیں۔

پبلک سیل پروجیکٹس، صنعتی عمارتوں میں فائر فائٹنگ کیلئے زیر زمین اور اوور ہیڈ واٹر ٹینکس کی منصوبہ بندی لازمی ہو گی، آگ بجھانے کیلئے پانی کا ذخیرہ عمارت کے ڈیزائن میں مستقل طور پر شامل رہے۔

کمرشل عمارتوں کیلئے اندرونی فائر سیفٹی معیارات بھی مزید سخت کر د ی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں