آسٹریلیا میں پرو ہاکی لیگ: پاکستان ٹیم کو دی جانیوالی غیرمعیاری رہائش کی تحقیقات شروع
لاہور: (دنیا نیوز) آسٹریلیا میں پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دی جانے والی غیرمعیاری رہائش کی تحقیقات شروع کردی گئی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کو فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھہرانے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 1 کروڑ سے زائد رقم دی تھی، قومی ہاکی ٹیم کو ہوبارٹ میں گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا،سڈنی میں بھی کھلاڑیوں کو ایک رات گیسٹ ہاؤس میں رکنا پڑا۔

دوسری جانب پی ایچ ایف نے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی تھی۔