شاہ محمود کی درخواستِ ضمانت، وکلاء آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو طلب کر لیا۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...