کراچی: گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی
کراچی: (دنیا نیوز) بلوچ کالونی کے قریب گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت بہاؤالدین اور زخمی کی شناخت محی الدین کے نام سے ہوئی، جاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں بھائیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا، ملزم اپنے سگے بھائیوں پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔