لاہور: شادمان میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا مقدمہ درج

لاہور: (دنیا نیوز) شادمان لاہور میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

۔مقدمہ شوہر، ساس اور تین دیوروں کے خلاف درج کیا گیا، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ 12 سال قبل بیٹی کو شادی پر 150 تولے سونا پہنایا۔

مقتولہ کے والد نے بتایا کہ بیٹی کا گھر بسانے کیلئے کمرشل پلاٹ اور دکان بھی بیٹی کے نام کرائی، اس کے باوجود ملزم مزید ساڑھے 3 کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہے تھے ، شوہر اور سسرال والے بیٹی کو تنگ کرتے اور لڑائی جھگڑا کرتے تھے۔

مدعی کا کہنا ہے کہ اس نے چند روز قبل ایک کروڑ روپے اپنے ملازم کے ہاتھ مرکزی ملزم اسماعیل کو بھجوائے تھے، ملزم اسماعیل مقتولہ کی گاڑی بیچنا چاہتا تھا، اس بات پر جھگڑا ہوا اور اس نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ ملکر میری بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم اسماعیل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے، دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں