امریکا جنگ میں پھنس چکا یہ ایران کی خواہش ہوسکتی ہے: امریکی وزیر جنگ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران جنگ چار ہفتے بھی ہو سکتی ہے، آٹھ ہفتے یا زیادہ بھی، امریکی مشن اگلے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایران میں اہداف سے متعلق واضح بیان دینے سے گریز کیا اور کہا جنگ کی ٹائم لائن ہم خود طے کریں گے، امریکا ایران میں فوجی اہداف کو مزید وسعت نہیں دے رہا، ایرانی فضاؤں اور سمندر میں کنٹرول حاصل کر رہے ہیں۔
پیٹ ہیگستھ نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی افواج اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران توقع کر رہا تھا ہم جنگ میں آگے نہیں بڑھ سکیں گے، ایران کے مطابق ہم جنگ میں پھنس چکے ہیں، یہ اسکی خواہش ہو سکتی ہے، پاسداران انقلاب کو امریکی فوجی طاقت سے متعلق غلط فہمی تھی۔
امریکی وزیر جنگ کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے پاس اسلحہ کے وسیع ذخائر ہیں جو ہمیں مزید کارروائی کی اجازت دیتے ہیں۔