روسی صدر پیوٹن کی ایران کے نئے سپریم لیڈر کو مبارک باد

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو اس عہدے پر تعیناتی پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں صدر پیوٹن نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ایران کو جارحیت کا سامنا ہے اس اعلیٰ عہدے پر آپ کی ذمہ داریاں یقیناً حوصلے اور لگن کا تقاضا کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ وقار کے ساتھ اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور مشکل حالات میں ایرانی قوم کو متحد رکھیں گے۔

صدر پیوٹن نے اپنے بیان میں روس کی جانب سے ایران کے لیے حمایت کا اعادہ بھی کیا اور کہا کہ روس ہمیشہ ایران کا قابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں