چودھری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ہے۔

کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کی۔

عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر کے پرویز الہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے علاوہ ازیں عدالت نے شریک ملزم مختار رانجھا ایڈووکیٹ کی بریت کی درخواست پر دلائل بھی طلب کرلیے۔

عدالت نے سماعت 31 مارچ تک ملتوی کردی ۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل تنویر کمیانہ پیش ہوئے تاہم اینٹی کرپشن نے ملزمان کے خلاف چالان جمع کروا رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں