سندھ کابینہ کے فیصلے: سکول دو ہفتے بند، دفاتر ہفتے میں چار دن کھلیں گے

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت صوبے بھر میں سکول دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کابینہ اجلاس کے مطابق سکول بند ہونے کے باوجود امتحانات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے جبکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے صوبہ بھر میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری سطح پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد ہوگی۔

اس کے علاوہ سندھ بھر میں سرکاری دفاتر ہفتے میں چار دن کھلیں گے جبکہ ایک اضافی چھٹی بھی دی جائے گی، اس فیصلے کے بعد صوبے میں سرکاری ملازمین کو ہفتے میں ایک اضافی چھٹی ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں