کالا باغ : ڈیزل سمگلنگ کے الزام میں دو پولیس اہلکار گرفتار
کالاباغ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے کالا باغ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر مطیع الرحمٰن اور اے ایس آئی احمد خان کے خلاف ڈیزل سمگلنگ کے الزامات ہیں، کالا باغ: ڈی پی او وقار عظیم کھرل نے دونوں افسران کو طلب کرکے خود ابتدائی انکوائری کی۔
انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر دونوں پولیس افسران کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دوسری جانب تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ دونوں اہلکاروں کے خلاف مزید تفتیش کی جاری ہے۔