پی ایس ایل 11: ڈیوڈ وارنر دوبارہ کراچی کنگز کے کپتان مقرر

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کنگز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

39 سالہ وارنر نے پی ایس ایل 10 میں 11 میچز میں 368 رنز بنائے اور ٹیم کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر نمایاں کارکردگی دکھائی، جس میں 3 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

کراچی کنگز پی ایس ایل کا آغاز 27 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف قذافی سٹیڈیم میں کرے گی۔

کراچی کنگز کا سکواڈ: حسن علی، عباس آفریدی، خوشدل شاہ، سعد بیگ، معین علی، ڈیوڈ وارنر (کپتان)، اعظم خان، سلمان علی آغا، شاہد عزیز، میر حمزہ، ایڈم زمپا، محمد حمزہ سہیل، عقیب الیاس، خذیمہ بن تنویر، جانسن چارلس، محمد وسیم، احسان اللہ اور رضوان اللہ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں