پہلا ون ڈے: بنگلہ دیش نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی۔

بنگلہ دیش نے 115 رنز کا آسان ہدف15 ویں اوور میں مخص ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن 67اور نجم الحسین 27رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قبل ازیں ڈھاکہ کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 30.4 اوورز میں 114 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاز صداقت کے پہلی وکٹ کی شراکت میں 41 رنز جوڑے گئے تاہم صاحبزادہ فرحان کے بعد رضوان کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور82 کے مجموعی سکور پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ابرار احمد اور فہیم اشرف کی شراکت ٹیم کو 115رنز تک لے کر گئی۔

صاحبزادہ فرحان 27 رنز، معاذ صداقت 18، شامل حسین 4 ، محمد رضوان 10 اور سلمان علی آغا نے 5 رنز بنائے جبکہ عبدالصمد 0 رنز پر پولین لوٹے، حسین طلعت نے 4، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 وسیم جونیر بھی 0 رنر بنا کر پولین لوٹے جبکہ فہیم اشرف نے 37 رنز کی اننگز کھیلی ۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رانا ناہید نے 5 مہدی حسن نے 3 اور تسکین احمد نے 1 اور مستفیض ا؛رحمان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ 13 اور 15 مارچ کو ڈھاکا کے معروف شیر بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں