ایم این ایز کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون پر بریفنگ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اراکین قومی اسمبلی نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو مون سون 2026 کے حوالے سے پیشگی اقدامات اور آگاہی کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی تکنیکی اور صلاحیتی دائرہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وفد کو پاکستان اور دیگر ممالک کو درپیش ممکنہ خطرات پر مبنی ڈیزاسٹر لیز 2026 پر بھی بریفنگ دی گئی، وفد کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دیگر خطرات اور پانی کی قلت پر تحقیقی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
این ڈی ایم اے کی موبائل ایپلیکیشن اورپیشگی آگاہی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔
این ڈی ایم اے جدید ماڈلز اور ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف ملکی سطح پر پیشگی آگاہی کے لیے اقدامات کر رہا ہے بلکہ دوست ممالک کو بھی آفات اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے ضروری معلومات فراہم کر رہا ہے۔
اراکین قومی اسمبلی نے آفات سے نمٹنے اور خطرات کے تدارک کے لئے این ڈی ایم اے کے جدید اور مربوط نظام کو سراہا۔