امریکی وزیر دفاع کا ایران جنگ میں نو کوارٹر آرڈرز غیر قانونی ہے، کانگریس رکن

واشنگٹن: (دنیا نیوز) کانگریس رکن یوجین ونڈمین و سابق فوجی افسر نے الزام عائد کیا کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا ایران جنگ میں نو کوارٹر آرڈرز غیر قانونی ہے۔

ایک بیان میں امریکی کانگریس رکن یوجین ونڈمین نے کہا کہ نو کوارٹر آرڈرز کا مطلب ہے کہ کسی بھی دشمن کو قیدی نہیں بنایا جائے گا اور سب کو ہلاک کیا جائے گا، حتیٰ کہ وہ جو ہتھیار ڈالنے کی کوشش کر رہے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نو کوارٹر آرڈرز جنگ کے قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں، پینٹاگون چیف غیر قانونی آرڈرز جاری کرنے کا ایک رجحان قائم کر رہے ہیں، میں نے سیکڑوں فوجیوں کو جنگ کے قوانین کی تربیت دی ہے ہمارے فوجی ان قوانین پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

یوجین ونڈمین نے مزید بتایا کہ ہیگستھ نے پہلے کہا تھا کہ انہوں نے احمقانہ قواعد نرم کر دیے ہیں کیونکہ جنگ میں سویلین ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں