دو گھروں میں آتشزدگی سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ کینٹ کے علاقہ میں دو گھروں میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پیرو شہید سٹاپ کے قریب پیش آیا، آگ دو سنگل سٹوری گھروں میں بھڑکی، آگ گیس لیکیج کے باعث سلنڈر دھماکے سے لگی۔

پولیس حکام کے مطابق منشیات کے عادی افراد نشہ کر رہے تھے جس دوران آگ لگی، جاں بحق افراد میں 35 سالہ سخاوت اور 17 سالہ رخسانہ شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں