صوابی: وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 چچازاد بھائی جاں بحق
پشاور: (دنیا نیوز) صوابی کے علاقے کڈی میں وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 چچازاد بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 27 سالہ عمران اور 24 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔