میشا شفیع کا عدالتی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی کا میشا شفیع کیس کے فیصلے پر رد عمل سامنے آگیا۔

میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی نے سیشن کورٹ کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ میشا شفیع کیس کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی لے کر اس کا جائزہ لیں گے۔

ثاقب جیلانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ کیس کا جائزہ لینے کے بعد سیشن کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے میں میشا شفیع کو 50 لاکھ ہرجانے کا فیصلہ سنایا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں