بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران18 افراد جاں بحق ہوئے: پی ڈی ایم اے
کوئٹہ:(دنیا نیوز) محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد18 ہو گئی،جاں بحق ہو نے والوں میں7 مرد اور11بچے بھی شامل ہیں، مو سلا دھار بارشوں کے باعث 17افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 11 بچے، 4 خاتون اور 2 مرد شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مو سلادھار بارشوں اور سیلاب کے باعث 65 مو یشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں، سیلابی صورتِ حال پیدا ہو نے سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد 162ہو گئی، جس میں سے35 گھر مکمل جب کہ127 گھروں کو جزوری طور پر نقصان پہنچا ہے۔
اِسی طرح مو سلادھار بارشوں کے باعث کیچ، کوہلو، لورالائی اور جعفر آباد میں جانی نقصانات رپورٹ ہوئے، مو سلادھار بارشوں کے باعث کچھی، ژوب، دکی اور قلعہ عبداللہ میں بھی جانی نقصانات ہوئے ہیں، اِسی طرح نصیر آباد، چمن، کوئٹہ، حب اور آواران کے ضلع بھی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے اعدادوشمار میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ لسبیلہ، کیچ، پشین، کوہلو، ہرنائی، قلعہ عبد اللہ، کچھی اور ژوب میں بھی نقصانات رپورٹ ہوئے، بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ، ایف سی اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سر گرمیاں جاری ہیں۔