کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا ایک بار پھر جنگ ختم کرنے پر زور
ویٹی کن سٹی: (ویب ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک مرتبہ پھر جنگ ختم کرنے پر زور دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پوپ لیو نے ویٹی کن سٹی میں امن کیلئے دعائیہ اجتماع سے خطاب میں جنگ پسند عناصر پر کڑی تنقید کی اور کہا خود پرستی اور دولت کی پرستش بہت ہو چکی، طاقت کے مظاہرے اور جنگ بہت ہو چکی، حقیقی طاقت زندگی کے لیے خدمت کرنے سے ظاہر ہوتی ہے۔
پوپ لیو نے مزید کہا قومی رہنماؤں پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، ہم ان سے کہتے ہیں بس کریں، اب امن کا وقت ہے، مذاکرات اور ثالثی کی میز پر بیٹھیں، اس میز پر نہ بیٹھیں جہاں اسلحے میں اضافے کی منصوبہ بندی اور مہلک اقدامات کے فیصلے کیے جاتے ہیں۔