ایران کا پاکستان کی نیک نیتی پر مبنی سفارتی کوششوں کا اعتراف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایران کی جانب سے پاکستان کی نیک نیتی پر مبنی سفارتی کوششوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم پاکستان کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان نیک نیتی پر مبنی سفارتی کوششوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ یہ جنگ صرف ایرانی قوم اور تہذیب کے خلاف ایک کھلا جرم ہے، اس جنگ نے خطے اور دنیا کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا امریکہ میزبان کی ان مخلصانہ سفارتی کوششوں کا احترام کرتا ہے یا نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں