الہ آباد: تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی، دو نوجوان جاں بحق
الہ آباد: (دنیا نیوز) تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ قصور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑی پانی کی ٹینکی والی ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوان موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں جاں بحق نوجوان کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل پر چار افراد کے سوار ہونے اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عبیدالرحمن اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی۔