پاکستان جوجٹسو ٹیم نے جنوبی ایشیا چیمپئن شپ میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی

ڈاگانا : (دنیا نیوز) پاکستان جوجٹسو ٹیم نے جنوبی ایشیا چیمپئن شپ 2026 میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرلی۔

قومی ٹیم نے ڈاگانا، سری لنکا میں منعقدہ جنوبی ایشیائی چیمپئن شپ 2026 میں 12 گولڈ، 5 سلور میڈل اور اتنے ہی برانز میڈلز جیتے، چیمپین شپ میں مجموعی طور پر 22 میڈلز جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کئی کھلاڑی فائنل مقابلوں میں ایک دوسرے کے مد مقابل آئے۔

پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں خصوصا زنیرہ ذوالفقار علی، سندس علی اور رشال خان، محمد عبدللہ علی اور عباد الرحمن نے انڈر 16 اور انڈر 18 ایونٹس میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

دریں اثنا چیمپین شپ میں شاندار کامیابی پر پاکستان جوجسٹو فیڈریشن کےبانی و صدر خلیل احمد خان اور سیکرٹری جنرل طارق علی نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے اپنی بھرپور محنت اور لگن کی بدولت فتوحات حاصل کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا، پاکستانی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں