ہنگری کے پارلیمانی انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت یافتہ حکومت کو شکست

بڈاپسٹ: (ویب ڈیسک) یورپی ملک ہنگری میں پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن نے غیر معمولی جیت حاصل کرلی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ہنگری حکومت کو شکست ہوگئی۔

ہنگری کی اپوزیشن جماعت تیسزا پارٹی نے حیران کن کامیابی حاصل کرتے ہوئے وزیراعظم وکٹر اوربان کی جماعت فیدیز کو واضح شکست دے دی ہے، وزیرِاعظم وکٹر اوربان نے حریف قدامت پسند پیٹر میجیار سے شکست تسلیم کر لی۔

پیٹر میجیار سابق حکومتی اندرونی شخصیت اور ایک نئے سیاسی رہنما ہیں، جنہوں نے نظام کی تبدیلی کا وعدہ کیا ہے، پارلیمانی انتخابات میں پیٹر کی کامیابی کے بعد حامیوں نے جشن نے منایا، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، رات بھر خوشی منائی۔

وزیراعظم وکٹر اوربان نے کہا کہ انتخابی نتائج، اگرچہ ابھی حتمی نہیں، مگر واضح اور قابلِ فہم ہیں، ہمارے لیے یہ تکلیف دہ ہیں لیکن میں جیتنے والی جماعت کو مبارکباد دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ وکٹر اوربان گزشتہ 16 برس سے ہنگری کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔

دوسری جانب یورپی رہنماؤں میں ہنگری میں اپوزیشن کی جیت کو یورپ کی جیت قرار دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں