اسلام آباد مذاکرات نے پائیدار سفارتی فریم ورک کی بنیاد رکھ دی: ایرانی سفیر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات نے پائیدار سفارتی فریم ورک کی بنیاد رکھ دی ہے۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اسلام آباد مذاکرات محض ایک ایونٹ نہیں بلکہ ایک مسلسل عمل ہے، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نیک نیتی پر مبنی اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداروں نے مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے انتھک کام کیا، پاکستانی حکومت، فوج، پولیس، فورسز کی انتھک کوششوں سے مذاکرات کا انعقاد ہوا۔