بہترین سفارت کاری میں پاکستان سرفہرست ہے: فاروق ستار
کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ بہترین سفارت کاری میں پاکستان سرفہرست ہے۔
رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں سے پاکستان میں دنیا کے امن کیلئے بیٹھک لگی۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کو ایک میز پر بٹھانا بڑی بات ہے، پوری دنیا ہماری بہترین سفارت کاری پر بات کر رہی ہے، ہماری معیشت کی بحالی کا آغاز ہوگیا۔