اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پاکستان کیلئے اعزاز، قیادت نے اہم کردار ادا کیا: طاہر اشرفی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پاکستان کیلئے اعزاز ہیں، قیادت نے اہم کردار ادا کیا۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پہلے جنگ بندی اور پھر مذاکرات ہوئے، نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں، انسان کا کام کوشش کرنا ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلام آباد میں مذاکرات کا دروازہ کھلا اور یہ عمل جاری رہے گا، عوام کو چاہئے شکر ادا کریں اور بہتر نتائج کیلئے دعا جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی پیغام اسلام کانفرنس کی تاریخ تبدیل کر کے 20 اپریل مقرر کر دی گئی، کانفرنس میں فلسطین، سعودی عرب، ترکیہ سمیت مختلف ممالک کے علما شریک ہوں گے۔