انتہا پسند اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر بار پھر دھاوا، نمازیوں کے داخلے پر مزید پابندیاں

بیت المقدس: (دنیا نیوز) انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے مسجد اقصیٰ پر ایک بار پھر دھاوا بول دیا۔

انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے نمازیوں کے داخلے پر پابندیوں میں مزید سختی کر دی، لگاتار اشتعال انگیزی سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، پولیس کی بھاری نفری مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوگئی۔

مشرقی یروشلم میں اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کی مسلسل بے حرمتی کی گئی، مسجد اقصیٰ میں عالمی مذمت کے باوجود انتہا پسند اسرائیلی وزیر کی اشتعال انگیزیاں رک نہ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں