حیدر آباد میں بچے کے ہاتھوں رائفل چلنے سے بھائی جاں بحق، دو زخمی

حیدرآباد:(دنیا نیوز) سندھ کے ضلع حیدر آباد میں بچے کے ہاتھوں رائفل چلنے سے بھائی جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ یونین کونسل سری کے گاؤں فضل پالاری میں پیش آیا جہاں 9 سالہ بچے کے ہاتھوں رائفل چلنے سے 12 سالہ بھائی جاں بحق جب کہ دو بچے زخمی بھی ہوئے۔

اہل خانہ کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ بچے گھر میں کھیل رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی، جب کہ گولی چلانے والا بچہ اور اس کا دوست بھی چھرے لگنے سے زخمی ہوئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے مرنے والے بچے کی لاش اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمی کا علاج معالجہ جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں